صنعتِ تضاد کو تطبیق۔ طباق اور تکاخو بھی کہتے ہیں۔ یہ وہ صنعت ہوتی ہے کہ کلام میں دو ایسے کلمے لائے جائیں جو معنو ی طور پر ایک دوسرے کی ضد ہوںمثلاً : شبنم و گل میں فرق اتنا ہے ایک ہنستا ہے ایک روتا ہےیہاں ہنسنا اور رونا تضاد ظاہر کرتا ہے۔ اس کی دو صورتیں ہیں۔ تضاد ایجابی و تضاد سلبی۔

مثاليں:

      ایک سب اگ ایک سب پانی      دیدہ و دل عذاب ہیں دونوں 


وضاحت:آگ اور پانی صنعت تضاد ہیں یہ دونوں مختلف ہیں ایک دوسرے کے متضاد ہیں

٢

سیرتیں بے قیاس ہوتی ہیں صورتیں غم شناس ہوتی ہیں۔ جن کے ہونٹوں پہ مسکراہٹ ہو اُن کی آنکھیں اداس ہوتی ہیں


وضاحت:مسکراہٹ اور اداس صنعت تضاد ہیں یہ ایک دوسرے کے متضاد ہیں


Skyasir4242 -:Written by