ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

محمد بن ادریس شافعی جو امام شافعی کے لقب سے معروف ہیں، سنی فقہی مذہب شافعی کے بانی ہیں۔ آپ کے فقہی پیروکاروں کو شافعی (جمع شوافع) کہتے ہیں۔ آپ کا عرصہ حیات مسلم دنیا کے عروج کا دور یعنی اسلامی عہد زریں ہے۔ خلافت عباسیہ کے زمانہ عروج میں مسلک شافعی کا بول بالا بغداد اور بعد ازاں مصر سے عام ہوا۔ 150ھ میں متولد ہوئے اور 204ھ میں فوت ہوئے۔ مذہب شافعی کے پیروکار زیادہ تر مشرقی مصر، صومالیہ، ارتریا، ایتھوپیا، جبوتی، سواحلی ساحل، یمن، مشرق وسطیٰ کے کرد علاقوں میں، داغستان، فلسطین، لبنان، چیچنیا، قفقاز، انڈونیشیا، ملائیشیا، سری لنکا کے کچھ ساحلی علاقوں میں، مالدیپ، سنگاپور، بھارت کے مسلم علاقوں، میانمار، تھائی لینڈ، برونائی اور فلپائن میں پائے جاتے ہیں۔

مشہور روایات کے مطابق امام شافعی کی ولادت ماہِ رجب 150ھ مطابق ماہِ اگست 767ء میں بمقام غزہ بلاد الشام (موجودہفلسطین) میں ہوئی۔ ربیع بن سلیمان مرادی کہتے ہیں کہ: امام شافعی اُس سال پیدا ہوئے جس سال امام ابوحنیفہ فوت ہوئے۔ امام شافعی کا اپنا قول ہے کہ میری ولادت 150ھ میں ملک شام کے شہر غزہ میں ہوئی اور 2 سال کی عمر میں مجھے مکہ لایا گیا، یعنی 152ھ مطابق 769ء میں۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ امام شافعی فرماتے ہیں کہ میں عسقلان میں پیدا ہوا اور دو سال کا ہوا تو میری والدہ مجھے مکہ کے آئیں۔

خبروں میں

نریندر مودی
نریندر مودی

کیا آپ جانتے ہیں؟

سلطان سلیمان اول
سلطان سلیمان اول

 • …کہ حضرت خالد بن ولید تاریخ کے ان چند فوجی کمانڈروں میں سے ایک ہیں جو 100 سے زائد جنگوں میں ناقابل شکست رہے؟
 • …کہ سلطان سلیمان اول (تصویر میں) نے سلطنت عثمانیہ پر سب سے زیادہ 46 سال حکومت کی؟
 • …کہ فاکسکون ٹیکنالوجی دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرانکس ٹیکنالوجی بنانے والی کمپنی ہے؟
 • …کہ بحیرہ مردار دوسرے سمندروں کے مقابلے میں تقریبا 10 گنا زیادہ نمکین ہے اور اس میں کوئی سمندری مخلوق نہیں رہ سکتی؟
 • …کہ امریکی تیراک مائیکل فلپس نے اب تک 23 گولڈ میڈل جیتے ہیں، اور وہ اب تک سب سے زیادہ اولمپک گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں؟

اقتباس

انگریزی سے نابلد اور اردو پڑھنے اور سمجھنے والوں کے لیے جدید معلومات کا حصول ممکن بنائیے!

آج کا لفظ

8
عموماً کہا جاتا ہے: مطالعہ کے دوران یہ واقعہ نظر سے گزرا
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: مطالعہ کے دوران میں یہ واقعہ نظر سے گزرا
واضح رہے کہ: لفظ دوران کو میں کے بغیر استعمال کرنا ہندی زبان میں رائج ہے، نیز دوران میں کا استعمال اردو کے تمام مسلم الثبوت اساتذہ کے یہاں ملتا ہے۔


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 207,336 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

ایان بیل ایک انگریز کرکٹ کھلاڑی ہے۔ اس نے ٹیسٹ میں 22 اور 4 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں سنچریاں بنائی ہیں۔ نومبر 2015ء تک، اس نے انگلستان کے لیے 118 ٹیسٹ اور 161 ایک روزہ کھیلے، بالترتیب 7,727 اور 5,416 رنز بنائے۔ بیل نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 2004ء میں اوول میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا۔ ان نے پہلی سنچری ایک سال بعد بنگلہ دیش کے خلاف ریورسائیڈ گراؤنڈ، چیسٹرلی اسٹریٹ میں بنائی۔ اوول میں بھارت کے خلاف ان کا سب سے زیادہ ٹیسٹ سکور 235 ہے۔ نومبر 2015ء تک، بیل ہمہ وقتی ٹیسٹ سنچری بنانے والوں میں مشترکہ اٹھائیسویں اور انگلستان کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

تاریخ

آج: پير، 24 جون 2024 عیسوی بمطابق 16 ذوالحجہ 1445 ہجری (م ع و)

واقعات
  • 1509ء - ہنری ہشتم اور کیتھرین آراگون کو انگلستان کے بادشاہ اور ملکہ کا تاج پہنایا گیا۔
  • 1793ء - فرانس میں پہلا ریپبلکن آئین اپنایا گیا۔
  • 1916ء - میری پکفورڈ، ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کرنے والی پہلی خاتون فلم اسٹار بنیں۔
ولادت
وفات

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 207,336 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریںمدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!




دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا کو موسسۃ الویکیمیڈیا کے تحت چلایا جاتا ہے، جس کے زیر انتظام متعدد دیگر کثیر اللسانی اور آزاد منصوبے بھی روبہ عمل ہیں:



دیگر زبانیں