مہاراشٹر والے/مراٹھی قوم
मराठी लोक
کل آبادی
ت 80 – تقریباً 90 ملین
گنجان آبادی والے علاقے
 بھارت83,026,680 (2011)[1]
زبانیں
مراٹھی زبان
مذہب
اکثریت:
 ہندومت
اقلیت: اسلام ، بدھ مت،جین مت، مسیحیت

مراٹهی قوم یا مہاراشٹر والے[2] ہندوستانی اقوام میں سے ایک نسلی گروہ ہے  جومراٹهی(ایک ہند-آریائی زبان)بولتے ہیں۔ جو ریاست مہاراشٹر اور اس کے ملحقہ اضلاع اور ریاستوں میں آباد ہیں، جن میں مغربی بھارتی ریاستوں  کرناٹک کے علاقے بلگام اور کاروار اور ریاست گوا کے مارگاو شامل ہیں.[3] ان کی زبان مراٹھی ہند-آریائی زبانوں کی جنوبی شاخ کا حصہ ہے یہ بات قابل توجہ ہے کہ مورخین کی جانب سے کبھی تو  لفظ مراٹھا بلا تفریق نسل و ذات تمام مراٹھی زبان بولنے والوں کے لیے استعمال کیا گیا اور کبھی مہاراشٹر کی ایک ذات مراٹھا کے لیے استعمال ہوا ہے.[4] مراٹهی حلقے کو 17ویں صدی عیسوی میں سیاسی اہمیت حاصل ہوئی ، جب مراٹھا جنگجوچھترپتی شواجی مہاراج نے مراٹھا  حکومت قائم کی ، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے مغل سلطنت کے زوال میں اہم کردار ادا کیا ۔ [5][6][7]

حوالہ جات ترمیم