حاطب بن عمرو
حاطب بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ غزوہ بدر میں شامل صحابی اور کاتب وحی تھے۔
نام و نسب ترمیم
حاطب نام، والد کا نام عمرو تھا، نسب نامہ یہ ہے حاطب بن عمرو بن عبد شمس بن عبد ود بن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوئی، ماں کا نام اسماء تھا۔ سہل بن عمرو سلیط بن عمرو سکران بن عمرو کے بھائی تھے۔
اسلام و ہجرت ترمیم
آنحضرت ﷺ کے ارقم کے گھر میں تشریف لانے کے قبل مشرف باسلام ہوئے ، اسلام کے بعد حبشہ کی ہجرت کی،دونوں ہجرتوں کا شرف حاصل کیا، پھر وہاں سے مدینہ گئے اور رفاعہ بن عبد لمنذر کے مہمان ہوئے۔[1]
کاتب وحی ترمیم
دربارِ رسالت میں کتابت کا شرف حاصل کیا، ابن مسکویہ، ابن سیدالناس عراقی اور انصاری وغیرہ نے اس کی صراحت فرمائی ہے۔ [2]
غزوات ترمیم
مدینہ آنے کے بعد بدرعظمیٰ میں شریک ہوئے،[3] بدر کے بعد غزوہ احد میں بھی شرکت کا پتہ چلتا ہے، مگر اس کے بعد کے حالات معلوم نہیں۔[4]
حوالہ جات ترمیم
🔥 Top keywords: صفحۂ اولخاص:تلاشاردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریاتحجعلی گڑھ تحریکابراہیم (اسلام)ابو الحسن علی حسنی ندویمریم رجویانا لله و انا الیه راجعونمحمد بن عبد اللہلسانیاتسید احمد خاناردومتضاد الفاظخلافت عباسیہعمر بن خطابفورٹ ولیم کالجپاکستانعلم عروضجی سکس ون(G-6/1)اسلام آبادمحمد اقبالمعلقاتعید الاضحیابوبکر صدیقتکبرات تشریقاسماعیل (اسلام)یوم عرفہموسی ابن عمرانترقی پسند شاعریعثمان بن عفانریڈکلف لائنسندھ طاس معاہدہاسم معرفہ (خاص)، اسم نکرہ (عام)خطبہ حجۃ الوداعقرآنعلی ابن ابی طالبمذکر اور مونثغزوہ بدرصلح حدیبیہ